تہران، ایرنا- لبنانی حزب اللہ نے اطلاع دی ہے کہ ایران کی جانب سے لبنانی عوام کے لیے بھیجا گیا دوسرا ڈیزل ٹینکر شام کی بندرگاہ بانیاس پہنچ گیا ہے۔

حزب اللہ سے وابستہ لبنانی مزاحمتی معلومات کے بیان میں بتایا گیا کہ ایرانی ٹینکر کل رات بانیاس بندرگاہ پر پہنچا۔
ایرانی ڈیزل لے جانے والا ایک اور ٹینکر شامی علاقے سے لبنان پہنچایا گیا۔
لبنان میں معاشی بحران کی سنگینی کے ساتھ ، حزب اللہ کے سیکرٹری سیدحسن نصر اللہ نے لبنانی لیرا کے بدلے ایران سے ایندھن کی فراہمی کی تجویز پیش کی۔ 
اب تک تین ایرانی ٹینکر لبنان کی جانب بڑھ چکے ہیں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@