تفصیلات کے مطابق، حسین امیرعبداللہیان نے بدھ کے روز اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے موقع پر برہم صالح کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران گفتگو کی۔
انہوں نے اسلامی جمہوریہ ایران اور عراق کے درمیان اسٹریٹجک تعلقات کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ تہران بغداد کے ساتھ تعلقات کو مزید وسعت دینے کے لیے تیار ہے۔
امیرعبداللہیان نے ایران عراق دوطرفہ تعلقات کی مختلف جہتوں کا حوالہ دیتے ہوئے دونوں ممالک کی تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کی ضرورت پر زور دیا۔
صدر صالح نے گزشتہ برسوں میں عراق کی ہر طرح کی مدد پر ایران کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ایران کے ساتھ تعلقات میں توسیع بغداد کا مطلق عزم ہے۔
دونوں فریقوں نے افغانستان ، شام ، بحرین اور یمن کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@