لندن، ارنا- ایران جوہری ادارے کے سربراہ "محمد اسلامی" جو عالمی جوہری ادارے کی جنرل اسمبلی کے 65 ویں اجلاس میں حصہ لینے کیلئے ویانا کا دورہ کیا ہے، نے روسی اسٹیٹ ایٹمی انرجی ایجنسی روزاٹوم کے سربراہ سے ملاقات کی۔

ان خیالات کا اظہار، ویانا میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے مستقل مندوب "کاظم غریب آبادی" نے ایک ٹوئٹر پیغام میں کیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ عالمی جوہری ادارے کی جنرل اسمبلی کے 65 ویں اجلاس کے موقع پر ایرانی جوہری ادارے کے سربراہ کی پہلی ملاقات تھی۔

غریب آبادی نے اس ملاقات کے نتیجے کو تعمیری قرار دیتے ہوئے کہا کہ دونوں فریقین نے باہمی تعاون پر تبالہ خیال کیا۔

محمد اسلامی نے اس سے پہلے عالمی جوہری ادارے کی جنرل اسمبلی کے 65 ویں اجلاس میں تقریر کرتے ہوئے کہا کہ ایران تہذیبوں کا گہوارہ اور امن پسند ملک ہے جس نے تاریخی طور پر دنیا بھر میں ٹیکنالوجی اور سائنس میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس تناظر میں، ہم اپنی مکمل پُرامن جوہری سرگرمیوں کو آگے بڑھانے کیلئے پُرعزم ہیں اور جیسا کہ ایرانی صدر نے 17 ستمبر 2021 کو شنگھائی سربراہی اجلاس کے دوران  کہا "کوئی بھی مسئلہ ایران کی پُرامن جوہری سرگرمیوں کو نہیں روک سکتا جو کہ بین الاقوامی قواعد و ضوابط کے دائرہ کار میں کی جاتی ہیں"۔

واضح رہے کہ اعلان کیے گئے شیڈول کے مطابق ایرانی جوہری ادارے کے سربراہ، آئی اے ای اے کے سربراہ رافائل گروسی سے بھی ملاقات کریں گے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@