تہران، ارنا – معذور ایرانی کھیلاڑی ' ایمان ادریسی' نے پیرالمپک کے عالمی راک کلائمبنگ مقابلوں میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کانسی کا تمغہ جیت لیا

ورلڈ راک کلائمبنگ چیمپئن شپ 16 سے 19 ستمبر تک روس کے شہر ماسکو کی میزبانی میں منعقد ہو رہی ہے جس میں ایرانی کھیلاڑی 'ایمان ادریسی ' RP۳ کلاس میں ایک کانسی کے تمغے کے ساتھ تیسرے نمبر پر آگیا۔

ان مقابلوں میں فرانس کے دو کھلاڑیوں نے سونے اور چاندی کےتمغے کو حاصل کیا۔

ایرانی راک کلائمبنگ کی ٹیم نے ان مقابلوں میں 14 کھلاڑیوں اور 2 کوچوں کے ساتھ حصہ لیا ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

https://twitter.com/IRNAURDU1