انہوں نے مزید کہا کہ خاتون ایرانی موجد نے عالمی دانشورانہ املاک تنظیموں کے ایجادت کے مقابلوں میں بھی پہلی پوزیشن کو حاصل کرلیا۔
"امیر عباس کوشکی" نے جمعرات کے روز کو ارنا نمائندے کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ "آریانا نوری" جو آزاد اسلامی یونیورسٹی میں انڈسٹریل مینجمٹ پڑھ رہی ہے، نے ان مقابلوں میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ یہ مقابلہ دنیا بھر سے ایک ہزار موجدوں کی شرکت کیساتھ ورچوئل انعقاد کیا گیا جس میں ورلڈ انوینٹرز فیڈریشن کے ممبران نے بھی حصہ لیا تھا۔
کوشکی نے کہا کہ ان مقابلوں میں علاقے اسفراین سے تعلق رکھنے والی آریانا نوری کی تیار کردہ کورونا انٹیلیجنٹ پریوینشن ڈیوائسز پروجیکٹ، جس میں لوگوں کے جسمانی درجہ حرارت کو کنٹرول کرنے اور لوگوں کے جسمانی درجہ حرارت کا پتہ لگانے کی صلاحیت کیساتھ ذہین کووڈ-19 روک تھام کا روبوٹ، لوگوں کے درمیان سماجی فاصلے کا پتہ لگانے اور دیگر خصوصیات جیسے فاصلے کی وارننگ کی شامل ہیں، نے تیسری پوزیشن کو اپنے نام کرلیا۔
انہوں نے کہا یہ مقابلہ 20 جولائی سے 8 ستمبر تک ورچوئل منعقد ہوا اور اس پروجیکٹ کو اقوام متحدہ کے مرکز برائے انوویشن اینڈ ٹیکنالوجی میں ایم آئی ٹی یونیورسٹی انوویشن چیلنج نے بھی منظور کیا ہے۔
ایرانی ایجادات ٹیم کی سربراہ کے مطابق آریانا نوری نے اس ایونٹ میں ایس ٹی آئی انوویشن سینٹر سے انوویشن منظوری کا سرٹیفکیٹ حاصل کیا۔
**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@