رپورٹ کے مطابق، "کریم ہمتی" نے آج بروز بدھ کو ایران میں ریڈ کراس کی بین الاقوامی کمیٹی کے دفتر کے سربراہ "یوہان ناس بائورر" سے ایک ملاقات میں دونوں فریقین کے درمیان تعاون کے شعبوں پر بات چیت کی۔
اس موقع پر ایران ریڈ کریسنٹ کے سربراہ نے اس کمیٹی کی اندروں ملک اور بین الاقوامی سطح پر وسیع سرگرمیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ریڈ کریسنٹ کمیٹی کی زیادہ تر سرگرمیاں گزشتہ 18 ماہ میں کورونا سے نمٹنے پر مرکوز تھیں اور ہم نے اس شعبے میں وزارت صحت کی مدد کرنے کے ساتھ ساتھ بہت سی خدمات فراہم کیں۔
ہمتی نے کہا کہ اس سلسلے میں 70 فیصد برآمد شدہ ویکسین ریڈ کریسنٹ کے ذریعے ہوئی۔ اور اس حوالے میں ملکی ایجنسیوں علاوہ، بین الاقوامی تنظیموں نے بھی ایرانی ہلال احمر سوسائٹی کو کووڈ-19 کیخلاف ملک گیر ویکسینیشن شروع کرنے میں مدد کی۔
انہوں نے افغانستان کے حالیہ بحران پر تبص ہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران ریڈ کریسنٹ کمیٹی نے گزشتہ 2 مہینوں کے دوران اور افغانستان میں جھڑپوں میں اضافے کے موقع پر افغان پناہ گزینوں کی بہت ساری مدد کی اور ان کی عارضی کمیپوں میں میزبانی کی۔
اس کے علاوہ ایران ریڈ کریسنٹ کمیٹی کے سربراہ نے کہا ہے کہ ہم غیر ملکی شہریوں کی ویکسینیش کیلئے ویکسین کی درآمدات پر تیار ہیں اور ملک کے اندر کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے اور تارکین وطن کی صحت کو یقینی بنانے کیلئے تمام قانونی اور غیر قانونی مہاجرین کی ویکسینیشن ہوگی۔
**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@