اسلام آباد، ارنا- پاک فضائیہ کے نئے کمانڈر نے اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ برادرانہ تعلقات اور دونوں پڑوسیوں کے درمیان تاریخی اور ثقافتی مشترکات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ایران اور پاکستان کے درمیان دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

پاکستان میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر سید محمد علی حسینی نے آج (جمعرات) کو  پاکستانی فضائیہ کے نئے کمانڈر ظہیر احمد بابر سے ملاقات کی۔ یہ ملاقات اسلام آباد میں ایئر ہیڈ کوارٹرز میں  ہوئی۔

ملاقات کے دوران دونوں فریقوں نے تعلیم کے میدان میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پر آمادگی کا اظہار کرتے ہوئے ایران اور پاکستان کی مسلح افواج کے درمیان تعلقات میں اضافے پر زور دیا۔

پاکستان میں ایرانی سفیر نے دونوں ممالک کے حکام کے درمیان سفارتی تعلقات کے فروغ  کا مطالبہ کیا۔

پاکستانی فضائیہ کے شعبہ تعلقات عامہ نے ہمارے ملک کے سفیر کے حوالے سے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی سفیر نے پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ کارکردگی اور ملک کی ہوا بازی کی صنعت میں مقامی صلاحیتوں میں اضافے کی تعریف کی۔

پاکستانی عہدیدار نے دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ مذہبی ، ثقافتی اور تاریخی تعلقات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ مشترکات دونوں ممالک کی فضائی افواج کے مضبوط تعلقات کے ذریعے مزید نمایاں ہوتے ہیں۔

انہوں نے دونوں برادر ممالک کے درمیان موجودہ باہمی تعاون کے مزید مضبوط بنانے کے لیے پاک فضائیہ کے عزم پر زور دیا۔

اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

https://twitter.com/IRNAURDU1