تہران، ارنا۔ قطر کے وزير خارجہ ایرانی دارالحکومت تہران پہنچ گئے ہیں جہاں انہوں نے ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان کے ساتھ ملاقات اور گفتگو کی۔

قطر کے وزير خارجہ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی آج بروز جمعرات ایک اعلی سطحی وفد کے ہمراہ  تہران پہنچ گئے ہیں جہاں اس نے ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان کے ساتھ ملاقات اور گفتگو کی۔

اس ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، علاقائی اور عالمی امور کے ساتھ ساتھ افغانستان کے بحران پر بھی تبادلہ خیال کیا گيا۔

قطر کے وزیر خارجہ ایران کے دیگر اعلی حکام کے ساتھ بھی باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ 

ذرائع کے مطابق قطرکے وزیر خارجہ چند روز قبل امریکی وزیر خارجہ بلینکن اور دفاع لائیڈ آسٹن کی میزبانی کرچکے ہیں۔