تہران، ارنا – ایرانی خاتون نے ترکی کے صوبہ افیون قرہ حصار  میں منعقدہ ورلڈ ویمن موٹو کراس چیمپئن شپ میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 24 ویں پوزیشن حاصل کی۔

آٹھویں ورلڈ ویمن موٹو کراس چیمپئن شپ جو 4 ستمبر سے تر کی کے صوبہ افیون قرہ حصار  میں شروع ہوئی تھی آج بروز بدھ 8 ستمبرکو اختتام پذیر ہوئی جس میں خاتون ایرانی موٹر سائیکل سوار فہیمہ نعمت‌الہی نے پہلی خاتون موٹر سائیکل سوار کے طور پر اپنی مکمل مہارت کے جوہر دکھاتے ہوئے 24 ویں پوزیشن اپنے نام کر لی۔

انہوں نے ان مقابلوں میں نیوزی لینڈ ، نیدرلینڈز ، اٹلی ، سوئٹزرلینڈ ، کروشیا ، یونان ، امریکہ ، اسپین ، ڈنمارک ، ترکی ، جرمنی ، ناروے ، آسٹریا اور آسٹریلیا کی 26 دیگر کھیلاڑیوں کے خلاف مقابلہ کیا۔

قابل ذکر ہے کہ ان مقابلوں میں اطالوی کھیلاڑی کیارا فونتانسی نے پہلی پوزیشن اور نیوزی لینڈ کی کھیلاڑیکورتنی دانکن نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔

اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

https://twitter.com/IRNAURDU1