اطالوی وزیر خارجہ "لوئیجی دی مایو" نے اپنے پیغام میں اس خواہش کا اظہار کیا کہ دونوں ممالک نئی حکومتی مدت میں تاریخی ماضی کی بنیاد پر تعلقات استوار کرنے کی کوششیں کریں گے۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ تعلقات کی یہ توسیع دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ اقتصادی اور ثقافتی تعاون اور علاقائی تعلقات کے میدان میں بات چیت کے طول و عرض کو گہرا کرنے کا باعث بنے گی۔
انہوں نے کہا کہ ان کا ملک کووایکس کے فریم ورک کے اندر کرونا کے خلاف جنگ میں ایران کے ساتھ کھڑا رہے گا۔
جاپانی وزیر خارجہ "موتگی توشیمیتسو" نے ایران کے اپنے آخری دورے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ دورہ نتیجہ خیز رہا۔
انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی ترقی کی خواہش کی۔
اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@