تہران- ارنا، ایشین فٹ بال کنفیڈریشن (اے ایف سی) نے ایک رپورٹ میں ورلڈ کپ کوالیفائر کے پہلے گروپ میں سرفہرست کھلاڑیوں کا انتخاب کیا ہے جس میں ایرانی فٹبال کھیلاڑی "سردار آزمون" کا نام شامل ہے۔

یہ رپورٹ ایرانی قومی فٹ بال ٹیم اور زینت کلب کے اسٹرائیکر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ درست ہے کہ ایرانی قومی فٹبال ٹیم کی آفنسیو لائن اچھے کھیلاڑیوں کیساتھ بنتی ہے اور اس ٹیم میں کئی اسٹرائیکر آئے اور گئے ہیں، لیکن سردار آزمون ایرانی قومی ٹیم میں مرکزی اسٹرائیکر کے طور پر موجود ہیں۔

آزمون جو زینت کلب میں شامل ہونے کے بعد روسی لیگ کے چیمپئن شپ ہونے کا تجریہ کیا ہے، نے اس ٹیم میں شمولیت کے بعد سے ایرانی قومی ٹیم کیلئے اپنی بہترین کارکردگی دیکھائی ہے۔

اس کے 55 قومی کھیلوں میں 37 گول ہیں۔ ایران کی سکورنگ مشین کو روکنا یقینی طور پر ورلڈ کپ کوالیفائر کے دوسرے راؤنڈ میں مخالفین کی اولین ترجیح ہے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@