بلغراد، ارنا- ملٹری پولیس یونٹس کا بین الاقوامی مقابلہ "گارڈین آف آرڈر" کے عنوان سے اتوار کی شام سرکاری طور پر "کرالیو" شہر کے سربیئن واریرز اسکوائر پر ایرانی پولیس سمیت مختلف ممالک کی شرکت سے شروع ہوا۔

رپورٹ کے مطابق، سربیا پہلی بار ان بین الاقوامی مقابلے کی میزبانی کر رہا ہے اور وہ 11 ممالک میں سے ایک ہے جو 2015 سے روسی فیڈریشن کے زیر اہتمام بین الاقوامی فوجی کھیلوں کی میزبانی کر رہا ہے۔

 ان مقابلوں کی افتتاحی تقریب کی پڑید میں سربیائی فوج کے ارکان کے علاوہ روس، قازقستان، قبرص، ایران اور قطر کے افسران، افتتاحی تقریب میں موجود تھے اور بیلاروس، یونان، مصر اور ہنگری کے نمائندے بھی مبصر کے طور پر شریک ہوئے۔

روسی فیڈریشن کے نائب وزیر دفاع نے سربیا کے شہر کرالیو میں بین الاقوامی ملٹری پولیس مقابلے کی افتتاحی تقریب میں کہا کہ اس سال 34 بین الاقوامی فوجی کھیلوں میں سے ایک کی میزبانی کا اعزاز سربیا کو حاصل ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ مقابلے آگے بڑھ رہے ہیں اور مشکل ہو رہے ہیں اور یہ تماشائیوں کیلئے زیادہ پرکشش ہے اور حصہ لینے والی ٹیموں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔

اس تقریب میں سربیا میں ان بین الاقوامی مقابلوں میں شریک ممالک کے سفیروں نے بھی شرکت کی جن میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر "رشید حسن پور" اور بلغراد میں ہمارے ملٹری اتاشی "علی محمد نژاد" بھی شامل تھے۔

منعقدہ اس تقریب میں سربین وزیر دفاع اور فوج کے چیف آف جوائنٹ سٹاف نے ایرانی سفیر سے ملاقات کی اور اس بین الاقوامی مقابلوں میں ایرانی پولیس فورسز کی 11 رکنی ٹیم کی شرکت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے دونوں ملکوں کے درمیان مزید تعاون کے فروغ پر زور دیا۔

واضح رہے کہ سربیا کے شہر کرالیو میں بین الاقوامی ملٹری پولیس مقابلوں کا 30 اگست سے 3 سپتمبر تک جاری رہے گا۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@