تہران، ارنا - ایران کی جونیئر باکسنگ ٹیم نے متحدہ عرب امارات میں منعقدہ ایشین مقابلوں میں چوتھی پوزیشن حاصل کر لیا۔

ایرانی جونیئر باکسنگ ٹیم نے 6 باکسرز کے ساتھ ایشین چیمپئن شپ میں شرکت کی ہے جن مقابلوں کے اختتام پر ہیربد اسلامی نے طلائی تمغہ جیت لیا اور علیرضا براتعلی پور اور محمد مہدی مصباحی نے 2 کانسی کے تمغے اپنے نام کر لیے۔

ایران نے ان مقابلوں میں چوتھی پوزیشن حاصل کر لیا۔

ازبکستان نے 6 طلائی، 4 چاندی اور ایک کانسی کے تمغوں کے ساتھ پہلی پوزیشن اور قازقستان نے 4 طلائی ، 3 چاندی اور 5 کانسی کے تمغوں کے ساتھ دوسری پوزیشن اور  بھارت نے 2 طلائی، ایک چاندی اور 3 کانسی کے تمغوں کے ساتھ تیسری پوزیشن پر قبضہ جمالیا۔

ایرانی ٹیم کا ہیڈ کوچ رضا مہدی پور ہے اور مرتضی سپہوند، ایمان طیبی، مہدی طلوتی و محمد مهدی‌پور بھی اس ٹیم کے کوچز ہیں۔

ایشین جونیئر باکسنگ چیمپئن شپ 27 سے 30 اگست تک متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں منعقد کی جائے گی۔

اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

https://twitter.com/IRNAURDU1