تہران، ارنا- ایرانی ویٹ لفٹر "سید حامد صلحی پور" نے ٹوکیو میں منعقدہ پیرا ویٹ لفٹنگ مقابلوں کے -97 کلوگرام کی کیٹیگری میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک چاندی کی تمغے کو اپنے نام کرلیا۔

ارنا نمائندے کی رپورٹ کے مطابق، آج بروز اتوار کو ٹوکیو میں منعقدہ پیرا ویٹ لفٹنگ مقابلوں کی 97- کلوگرام کیٹگیری کے مقابلوں کا انعقاد کیا گیا جس میں آٹھ ممالک کے نمائندوں نے حصہ لیا تھا۔

ان مقابلوں میں حصہ لینے والے ایرانی ویٹ لفٹر صلحی پور نے تیسرے مرحلے 222 کلوگرام کا وزن اٹھاکر ایک چاندی کے تمغے کو حاصل کر لیا۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے دیگر ایرانی ویٹ لفٹرز "روح اللہ رستمی اور "امیر جعفری" نے بالترتیب ایک طلائی اور ایک چاندی کے تمغے جیت لیے تھے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ اب تک ٹوکیو پیر اولمپکس میں شریک ایرانی کھیل دستے نے مجموعی طور 7 ( 3 طلائی اور 4 چاندی) کے تمغوں کو اپنے نام کرلیا ہے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@