شیراز، ارنا- ایرانی صوبے فارس سے تعلق رکھنے والی خاتون موٹر سائیکلیسٹ، ایران کی موٹر سائیکلنگ کی تاریخ میں پہلی بار کیلئے ترکی میں ورلڈ موٹو کراس چیمپئن شپ میں حصہ لیں گی۔

ارنا نمائندے کے مطابق "فہیمہ نعمت الہی" آج بروز ہفتے کو ترکی کے دورے پر روانہ ہوگئیں۔

وہ پہلی ایرانی خاتون ہیں جنہیں ایرانی موٹرسائیکلنگ فیڈریشن کی درخواست کے بعد ورلڈ فیڈریشن کیجانب سے کی منظوری دی گئی اور عالمی مقابلوں میں شرکت کا اجازت نامہ حاصل کیا۔

نعمت الہی 1988ء میں صوبے فارس کے شہر آبادہ میں پیدا ہوئی ہیں انہوں نے 2016 میں باضابطہ طور موٹر سائیکل سواری کا آغاز کیا اور پھر فجر دہائی کپ کے 250 سی سی کلاس میں موٹر کراس مقابلوں میں چیمپئن شپ بن گئیں اور موٹرسائیکل چلانے میں ان کی دلچسپی نے انہیں ایرانی موٹو کراس کی کامیاب ترین شخصیات میں سے ایک بنا دیا۔  

واضح رہے کہ ترکی میں ورلڈ موٹو کراس چیمپئن شپ کا 5 سپتمبر کو قرہ حصار میں انعقاد کیا جائے گا۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@