تہران، ارنا-  ایرانی صدر مملکت اور تیرہویں حکومت کے کابینہ کے اراکین نے آج بروز جمعرات کی صبح کو حضرت امام خمینی (رہ) کے مزار پر حاضری دے کر اسلامی انقلاب کے عظیم الشان رہنما سے تجدید عہد کیا۔

رپورٹ کے مطابق، علامہ سید ابرہیم رئیسی اور تسلیم کیے گئے وزراء کے وفد نے بانی اسلامی انقلاب کے مزار پر حاضری دے کر امام خمینی(رہ) اور اسلامی انقلاب کے شہدا کے ارمانوں سے تجدید عہد کیا۔

منعقدہ اس تقریب میں، امام خمینی (رہ) کے مقدس روضے کے منتظیمن ادارے کے سربراہ  علامہ "سید حسن خمینی" بھی موجود تھے۔ انہوں نے امام خمینی (رہ) کے قبر پر پھول چڑھاکر، فاتحہ خوانی کی اور بانی اسلامی انقلاب سے خراج عقیدت پیش کیا۔

نیز علامہ سید ابرہیم رئیسی اور تسلیم کیے گئے وزراء کے وفد نے شہدا "رجائی"، باہنر"، "بہشتی" اور حکومت کی راہ میں شہید کیے گئے دیگر شخصیات اور "ہفتم تیر" کے شہدا کے قبر پر حاضر ہوکر اسلامی انقلاب اور مقدس دفاع کے شہدا سے خراج عقدیت پیش کیا۔

واضح رہے کہ  ایرانی پارلیمنٹ کے اراکین نے تیرہویں حکومت کیجانب سے تجویز کردہ 18 وزراء کے حق میں ووٹ دیا اور صرف تجویز کردہ وزیر برائے تعلیم کو اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے میں کامیابی حاصل نہیں ہوئی۔

 ایرانی صدر علامہ سید ابراہیم رئیسی جو تجویز کردہ وزراء کی قابلیت کا جائزہ لینے کیلئے پارلیمنٹ میں موجود تھے، نے اجلاس کے اختتام کے موقع پر کہا کہ کابینہ کا پہلا اجلاس کل بروز جمعرات کو ہوگا۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@