ایران کی سرنگوں اور کان کنی صنعت کی ترقی اور تعمیر نو اتھارٹی (IMIDRO) کی رپورٹ کے مطابق اس سال کے پہلے سات مہینے میں خام سٹیل کی عالمی پیداوار 1 ارب 165 ملین 300 ہزار ٹن تھی جو پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 12.4 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
عالمی اسٹیل ایسوسی ایشن (WSAنے اعلان کردیا کہ اس عرصے کے دوران ایرانی خام سٹیل کی پیداوار گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 9.9فیصد اضافے کے ساتھ 17 ملین اور 800 ہزار ٹن تک پہنچ گئی۔
جنوری کے آغاز سے جولائی کے اختتام تک ، چین اب بھی 649 ملین اور 300 ہزار ٹن خام سٹیل کی پیداوار کے ساتھ دنیا میں خام سٹیل کی پیداور کے لحاظ سے پہلے نمبر پر ہے اور بہارت 68 ملین ٹن، جاپان 26 ملین اور 100 ہزار ٹن، امریکہ 49 ملین اور 500 ہزار ٹن اور روس 44ملین اور 900 ہزار ٹن کے ساتھ بالترتیب سٹیل کی پیداوار کے لحاظ سے دوسرے، تیسرے ، چوتھے اور پانچویں پوزیشنوں پر ہیں۔
ایران دنیا میں سٹیل کی پیداوار میں دسویں پوزیشن پر آگیا ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق جولائی 2021 میں 64 عالمی خام سٹیل کی مجموعی پیداوار گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 3.3 فیصد بڑھ کر 161 ملین اور 700ہزار ٹن ہوگئی۔
مذکورہ مدت کے دوران ایران میں خام سٹیل کی پیداوار کی شرح 2 ملین اور 600 ہزار ٹن تھی جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 9 فیصد زیادہ ہے۔
اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
https://twitter.com/IRNAURDU1