اسلام آباد، ارنا-  پاکستانی بحریہ نے اس ملک کے بحریہ کے کمانڈر کے حالیہ باضابطہ دورہ ایران پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ دورہ، ایرانی بحریہ سے تعاون بڑھانے کے راستے میں ایک اہم قدم تھا۔

پاکستانی بحریہ کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق، پاک نیوی نے منگل کے روز، 21 اگست کو ایڈمیرل "محمد امجد خان نیازی" کے دورہ ایران اور ان کے ایرانی ہم منصب ایڈمیرل "شہرام ایرانی" سے ملاقات سے متعلق ایک بیان جاری کیا۔

اس بیان میں کہا گیا ہے کہ محمد امجد نیازی نے اس دورے کے موقع پر اپنے ایرانی ہم منصب سمیت ایران کے شمالی بحریہ بیڑے کے کمانڈر "عبدالوہاب طاہری" سے بھی ملاقات کی۔

ان ملاقاتوں میں اسلامی جمہوریہ ایران کے بحریہ کے عہدیداروں نے پاک بحریہ کے کمانڈر کو سمندری سلامتی اور اس کے مقاصد کو برقرار رکھنے میں ایرانی بحریہ کے اہم کردار سے آگاہ کیا۔

اس کے علاوہ دونوں فریقین نے باہمی تعلقات، سمندری شعبے اور بحر ہند میں قیام سلامتی سے متعلق تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ایڈمیرل امجد خان نیازی نے پاکستانی بحریہ فورس کیجانب سے سمندری سلامتی کے تحفظ، سمندری قزاقوں کیخلاف مقابلہ کرنے اور علاقائی میری ٹائم سکیورٹی گشت کیلے پاکستان کی حکمت عملی جیسی کوششوں پر زور دیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ایرانی بحریہ کے کمانڈر نے سمندر میں امن و استحکام کو برقرار رکھنے میں پاکستانی بحریہ کے کردار کو سراہا۔ نیز دونوں ممالک کے بحریہ کے سربراہوں نے باہمی تعلقات بڑھانے پر زور دیا۔

اس کے علاوہ، امجد خان نیازی نے انزلی پورٹ میں واقع شمالی بیڑے (بحریہ کا چوتھا علاقائی ہیڈکوارٹر) کا دورہ کیا اور انہیں ایران کے شمالی بیڑے کی ذمہ داریوں اور صلاحیتوں سے آگاہ کیا گیا۔

پاک بحریہ کے کمانڈر نے ایرانی بحریہ کی جہاز سازی کی سہولیات اور میوزیم کا بھی دورہ کیا۔

پاکستانی بحریہ نے اس ملک کے بحریہ کے کمانڈر کے حالیہ باضابطہ دورہ ایران پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ دورہ، ایرانی بحریہ سے تعاون بڑھانے کے راستے میں ایک اہم قدم تھا۔

ایرانی بحریہ بیڑے کے شعبہ تعلقات عامہ نے کہا کہ پاک بحریہ کے کمانڈر نے ایڈمرل شہرام ایرانی سے ملاقات میں ایرانی بحریہ کو بین الاقوامی امن بحری مشق میں شرکت کی دعوت دی۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@