تہران، ارنا -  ایرانی وزارت دفاع کی الیکٹرانک انڈسٹریز آرگنائزیشن کے جنرل ڈائریکٹر نے ہم الیکٹرانک  وارفیئر کے میدان میں خطے کے پہلے نمبر پر ہیں۔

یہ بات بڑیگیڈیئر جنرل  "شاہرخ شہرام" نے گزشتہ روز 31 مرداد (22 اگست) کو دفاعی صنعت کے دن کی مناسبت سے ایک براہ راست ٹیلی ویژن پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ الیکٹرانک جنگ کے میدان میں ہم خطے میں پہلی پوزیشن پر ہیں۔

شہرام نے ملک کی دفاعی صنعت کی کامیابیوں اور حکمت عملی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ الیکٹرانک صنعت خطرات اور سائبر وارفیئر کے میدان میں ایک خاص مشن رکھتا ہے اور ہم پچھلے سال کے مقابلے میں اس فیلڈ کے آلات میں پانچ گنا اضافہ کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔

انہوں نے ملک کی دفاعی صنعت میں الیکٹرانک صنعت کی اہمیت کے بارے میں کہاکہالیکٹرانکس انڈسٹری دنیا کے تمام دفاعی نظاموں اور آلات کی بنیاد ہے اس لیے اس سائنس کو مسلسل اپ ڈیٹ ہونا چاہیے۔

خطے میں الیکٹرانک جنگ کے میدان میں ایران کے موقف کے بارے میں امیر شہرام نے مزید کہاکہ ہم الیکٹرانک جنگ کے میدان میں علاقے کے پہلے نمبر پرہیں اور ہم اس میدان میں مقامی طور پر سامان تیار کرتے ہیں۔

اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

https://twitter.com/IRNAURDU1