تہران، ارنا- لائٹ انڈسٹری اور تعمیراتی شعبے میں ایران کی پہلی خصوصی برآمدی نمائش کا دسمبر میں عمان میں انعقاد کیا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق، ایران کے نائب صدر کے دفتر برائے سائنس اور ٹیکنالوجی، مکران گروپ اور چابہار فری زون تنظیم کی حمایت سے لائٹ انڈسٹری اور تعمیراتی شعبے میں ایران کی پہلی خصوصی برآمدی نمائش کا 1 سے 4 دسمبر تک علم پر مبنی کمپنیوں کی شرکت سے عمان میں انعقاد کیا جائے گا۔

تاجروں کو مدعو کرکے عمان میں سرمایہ کاری کے مواقع کو فروغ دینا اور عمانی مقامی میڈیا میں وسیع پیمانے پر تشہیر اس نمائش کے اہم مقاصد میں سے ایک ہے۔

نائب صدر برائے سائنس و ٹیکنالوجی اور سائنس و ٹیکنالوجی پارکس کے تعارف کے خط کیساتھ علم پر مبنی کمپنیوں کیلئے 30 ڈالر فی مربع میٹر کی چھوٹ کا اطلاق اس نمائش میں شرکت کے فوائد میں سے ایک ہے۔

واضح رہے کہ اس وقت ملک میں 7000 سے زائد علم پر مبنی اور تخلیقی کمپنیاں کمیونٹی کو سرگرمیاں، خدمات اور تکنیکی مصنوعات مہیا کرتی ہیں۔

اس نمائش میں دلچسبی رکھنے والوں نے مزید معلومات حاصل کرنے کیلئے مندرجہ ایڈریس https://tesc.ir/ کا مشاہدہ کرسکتے ہیں۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@