اسلام آباد، ارنا- پاکستان میں قائم اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارتخانے نے ایک بیان میں علاقے میں عدم استحکام پھیلانے کی صہیونی کوششوں اور اس حوالے سے اس کا بعض مغربی ممالک کا ساتھ دینے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ خلیج فارس اور بحیرہ عمان میں قیام امن اور سلامتی ایران کی بنیادی پالیسی ہے۔

رپورٹ کے مطابق، اسلام آباد میں قائم ایرانی سفارتخانے نے منگل کے روز ایک بیان میں خلیج فارس اور بحیرہ عمان میں بحری جہازوں کیخلاف متعدد سیکورٹی حادثات کا حوالہ دیتے ہوئے اس حوالے سے سیاسی مقاصد کیلئے پیدا ہونے والے کسی بھی جھوٹے اور متعصب ماحول کیخلاف میڈیا کو چوکس رہنے کی ضرورت پر زور دیا۔

ببیان میں مزید کہا گیا ہے کہ خلیج فارس اور بحیرہ عمان میں بحری جہازوں کے لیے پے در پے سیکورٹی کے واقعات کے کچھ معلومات انتہائی مشکوک ہیں اور سفارت خانے نے میڈیا پر زور دیا ہے کہ وہ میڈیا میں مخصوص سیاسی مقاصد کے لیے پیدا ہونے والی کسی بھی غلط ماحول سے متعلق چوکس رہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ کہنے کی ضرورت نہیں کہ غاصب صہیونی حکومت، اسلامی جمہوریہ ایران سے اپنی دیرینہ دشمنی کی وجہ سے نئی حکومت بروئے کار لانے کے موقع پر خطے میں الزام تراشی اور کشیدگی پیدا کرنے کی سازش کی تلاش میں ہے اور بڑی افسوس کی بات ہے کہ اس حوالے سے کچھ مغربی حکومتوں نے بھی اس منفی اور جانبدارانہ رویے کی حمایت کی ہے۔

ایرانی سفارتخانے نے مزید کہا کہ صہیونی ریاست جوہری معاہدے کے فریم ورک کے اندر ایران اور دیگر ممالک کے درمیان مذاکرات میں خلل ڈالنے کی بدستور کوشش کر رہی ہے؛ اور اس حوالے سے ان کی حالیہ کوشش پر بھی غور کیا جانا ہوگا۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ لیکن اسلامی جمہوریہ ایران فیصلہ کن جواب دینے پر تیار ہونے کے ساتھ ساتھ، ہمیشہ کی طرح اس طرح کے بے بنیاد الزامات اور اشتعال انگیز کارروائیوں کے جواب میں انتہائی صبر و  تحمل کا مظاہرہ کیا ہے؛ کیونکہ اسلامی جمہوریہ ایران کی اصولی پالیسی خلیج فارس اور بحیرہ عمان میں قیام  استحکام اور سلامتی ہے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@