ان خیالات کا اظہار "سرور بختی" نے آج بروز بدھ کو ایرانی فلم اور ویڈیو پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے منیجنگ ڈائریکٹر "سید امیر پروین حسینی" کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر نے کہا کہ 10 ای سی او رکن ممالک کے درمیان ثقافتی مشترکات کو فروغ دینے اور تعلقات کو بڑھانے کے لیے اس قدیم تہذیب کی فنکارانہ صلاحیتوں اور فنکاروں کے زیادہ سے زیادہ استعمال کی ضرورت ہے۔
انہوں نے ای سی تنظیم کے ذریعے ممبر ممالک کے فلم سازوں کے مابین رابطے بڑھانے کیلئے نافذ کیے جانے والے کچھ پروگراموں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ای سی او فلم ساز، جہاں جہاں بھی ہوں وہ مشترکہ ثقافتی جڑیں رکھتے ہیں۔
دراین اثنا حسینی نے ای سی او ممبر ممالک کی قوموں کے مابین دوستی کو فروغ دینے کیلئے آرٹ ٹولز کے استعمال سے متعلق سرور بختی کے خیالات کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ مشترکہ فلم پروڈکشن کے بارے میں ہمارے خیالات بہت قریب ہیں۔
انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ایرانی فلم اور ویڈیو پروڈیوسر یونین، ای سی او تنظیم کیساتھ مشترکہ تعاون کیلئے کی تیاری کیلئے تیارہے اور ایرانی سنیما ای سی او خطے کی اقوام کیساتھ دوستی اور تعلقات بڑھانے میں اپنا کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہے۔
اجلاس کے اختتام پر ای سی او تنظیم کے صدر اور ایرانی فلم و ویڈیو پروڈیوسر ایسوسی ایشن کے سی ای او نے مستقبل قریب میں مشترکہ تعاون کیلئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کرنے پر اتفاق کیا۔
**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@