تہران، ارنا - ایرانی اسپیکر کے معاون خصوصی برائے بین الاقوامی امور نے اپنی ایک ٹویٹ میں کئی یورپی ممالک میں سیلاب سے متاثرہ افراد کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔

حسین امیر عبداللہیاں نے ٹوئیٹر میں اپنے ذاتی اکاونٹ میں جرمنی ، بیلجیم ، لکسمبرگ اور ہالینڈ میں شدید سیلاب کی وجہ سے پیش آنے والے المناک واقعے میں متاثرین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم متاثرین اور ان کے اہل خانہ کے لئے دعا کرتے ہیں۔ ہم متاثرین کی جلد صحت یابی اور کامیابی کی خواہش کرتے ہیں۔

شدید بارش اور سیلاب نے شمال مغربی یورپ میں بڑے پیمانے پر نقصان پہنچایا ہے ہلاکتوں کی تعداد میں بڑھ رہی ہے اور متعدد افراد لاپتہ ہوگئے ہیں۔

متاثرہ علاقوں میں ملبہ ہٹانے کی کاروائیاں شروع ہوگئی ہیں لیکن ابھی بھی زیادہ بارش اور سیلاب کا خدشہ بھی ہے۔ کچھ یورپی رہنماؤں نے موسم کی تبدیلی کو اس واقعے کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔

تقصیلات کے مطابق ، اب تک 183 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جن میں سے 153 جرمنی میں ہلاک ہوچکے ہیں ، ہزاروں افراد بے گھر اور متعدد مکانات تباہ ہوگئے ہیں۔ سمندر کی سطح خطرناک حد تک بھی بڑھ گئی ہے اور حکام ڈیموں کی نازک حالت کے بارے میں تشویش میں ہیں۔

اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

https://twitter.com/IRNAURDU1