تہران، ارنا- ایران میں گزشتہ 24 گنٹھوں میں مزید 213 افراد کورونا سے جان کی بازی ہار گئے اور اب تک ملک میں مجموعی طور پر کورونا وبا کی شرح اموات 78 ہزار 374 تک بڑھ گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق، 18 سے 19 جولائی تک ملک میں مزید 25 ہزار 441 افراد کوورنا وائرس سے متاثر ہوگئے ہیں جن میں سے 2 ہزار 740 افراد ہسپتال میں زیر علاج ہیں اور اب تک مجموعی طور پر ملک میں 3 ملین 548 ہزار 704 افراد کورونا کا شکار ہوگئے ہیں۔

نیز اب تک مجموعی طور پر کورونا سے متاثرہ 3 ملین 152 ہزار 653 افراد صحتیاب ہوگئے ہیں تا ہم 4 ہزار 361 افراد ہسپتالوں کی انتہائی نگہداشت یونٹوں میں زیرعلاج ہیں۔

رپورٹ کے مطابق، اب تک ملک میں 25 ملین 118 ہزار 248 کورونا تشخیصی ٹسٹ کیے جا چکے ہیں۔

واضح رہے کہ اب تک ملک میں 6 ملین 529 ہزار 313 افراد کو کورونا ویکسین کی پہلی خوارک اور 2 ملین 289 ہزار 59 افرد کی بھی کورونا ویکسین کی دوسری خوارک لگائی گئی ہے۔

یہ با قابل ذکر ہے کہ اب تک ملک میں مجموعی طور پر 8 ملین 818 ہزار 372 افراد کی ویکسینیشن ہوگئی ہے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@