اسلام آباد، ارنا - پاکستان کوسٹ گارڈ کے ذریعہ گرفتار کئے گئے تین ایرانی ملاحوں کو کراچی میں اسلامی جمہوریہ ایران کے قونصل جنرل کی کوششوں کے ساتھ جیل سے رہا کیا گیا۔

عید الاضحی کی آمد کی مناسبت سے تین ایرانی ملاحوں جو پاکستانی سمندری حدود میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے کے جرم میں گرفتار کیے گئے تھے، کو پاکستانی صوبے سندھ کے صوبائی دارالحکومت میں واقع ایرانی قونصلیٹ کی کوششوں کے ساتھ رہا کر دیے گئے۔

کراچی میں قائم ایرانی قونصل جنرل 'حسن نوریان' نے اپنے ٹوئیٹر اکاونٹ میں کہا کہ بیرون ملک میں مقیم ایرانی شہریوں کے حقوق کی فراہمی اور اسلام آباد میں قائم ایرانی سفارتخانے کی مسلسل کوششوں سے کراچی کی جیلوں میں قید 3 دیگر ایرانی ملاحوں کو رہا کردیا گیا اور ان کو ایرانی ائیرلائن کے ذریعے وطن واپس روانہ کردیا گیا۔

ان ملاحوں کو پاکستان کوسٹ گارڈ نے سمندری حدود میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے کی وجہ سے گرفتار کرکے جیل میں رکھا۔

قابل ذکر ہے کہ گزشتہ سال پاکستانی جنوبی صوبے سندھ  کی جیلوں میں نظر بند 60 سے زائد ایرانی شہریوں رہا کر دیے گئے تھے اور وطن لوٹ گئے تھے۔

اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

https://twitter.com/IRNAURDU1