لندن، ارنا-  ویانا کی بین الاقوامی تنظیموں میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے مستقل مندوب نے منشیات اسمگلنگ کرنے والوں کیخلاف حالیہ جھڑپوں میں تین قانون نافذ کرنے والے ایرانی افسران کی شہادت پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ منشیات کیخلاف جنگ، عالمی ذمہ داری ہے۔

"کاظم غریب آبادی" نے جمعرات کے روز ایک ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ ایسی قربانیوں کی عدم موجودگی میں یورپیوں کو سڑکوں کے ہر کسی کونے پرمنشیات کی تلاش کرنی ہوگی۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اس عالمی لعنت کیخلاف مقابلہ کرنے کیلئے تمام ممالک کیجانب سے اپنی مشترکہ ذمہ داری کا تسلیم کرنا ہے۔

واضح رہے کہ ایرانی صوبے کرمان میں واقع علاقے کھنوج کے گورنر جنرل نے کہا ہے کہ اس علاقے کے تین قانون نافذ کرنے والے افسران نے، منشیات اسمگلنگ کرنے والوں کیخلاف مقابلہ کرنے کی راہ میں جام شہادت نوش کرلی۔

وحید عیدی نے ارنا نمائندے کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان مسلحانہ جھڑپوں کے دوران، 2 سیکورٹی فورسز زخمی ہوگئے ہیں جو ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

کھنوج کے گورنرجنرل نے کہا ہے کہ منشیات اسمگلنک کرنے والوں کی شناخت اور گرفتاری کی کاروائی جاری ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کے دوران، علاقے کھنوج میں منشیات اسمگلنک کرنے والوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان مسلحانہ جھڑپوں کے نتیجے میں دو اسمگلرز ہلاک، ایک زخمی اور تین بھی گرفتار کیے گئے ہیں۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@