کابل، ارنا- ایرانی محکمہ خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل برائے جنوبی ایشیا کے امور نے افغان کی اعلی قومی مفاہمتی کونسل کے سربراہ سے ایک ملاقات میں اس عزم کا اعادہ کیا کہ ان ملک، مذاکرات کے ذریعے افغان مسئلے کے حل کا خواہاں ہے۔

"سید رسول موسوی" نے آج بروز جمعرات (15 جولائی) کو "عبداللہ  عبداللہ" سے ایک ملاقات میں اس بات پر زور دیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران، افغانستان میں تشدد کے خاتمے اور مذاکرات کے ذریعے افغان مسئلے کے حل کا خواہاں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایرانی حکومت اور عوام کی خواہش یہ ہے کہ افغانستان میں طویل عرصے سے جاری جنگ کا خاتمہ ہوجائے۔

دراین اثنا عبداللہ عبداللہ نے، افغان امن عمل سے اسلامی جمہوریہ ایران کی حمایتوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے افغانستان میں قیام امن و سلامتی میں علاقائی ممالک کے تعاون کے کردار کی اہمیت پر زور دیا۔

افغان کی اعلی قومی مفاہمتی کونسل کے سربراہ نے کہا کہ جنگ کوئی حل نہیں ہے اور کوئی بھی فریق بھی اس سے فائدہ نہیں اٹھا سکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے ہمیشہ تصفیہ طلب امور کو پُرامن طریقوں سے حل کرنے پر زور دیا ہے اور اپنے اس موقف پر پابند ہیں اور کسی کو جبر سے اپنی رائے کو ہم پر مسلط کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@