تہران، ارنا- شامی وزیر خارجہ نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے تعمیری اور اہم کردار کا شکریہ ادا کیا۔

شامی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق، ان خیالات کا اظہار "فیصل مقداد" نے آج بروز جمعرات کو  شام کے دورے پر آئے ہوئے نائب ایرانی وزیر خارجہ "رضا نجفی" کی قیادت میں ایرانی وفد کیساتھ ایک ملاقات کے دوران، گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ شامی حکومت اور عوام، دہشتگردی کیخلاف مقابلہ کرنے کیلئے تمام سیاسی، اقتصادی اور فوجی شعبوں میں شام کی حمایت پر اسلامی جمہوریہ کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

مقداد نے کہا کہ ایران اور شام کے درمیان اسٹرٹیجک تعلقات کی سطح انتہائی گہری ہے اور ہم اس بات پر بہت خوش ہیں۔

انہوں نے کہا کہ باہمی ملاقاتیں، تعلقات کی توسیع اور تقویت میں انتہائی اہم کردار ادا کرتی ہیں جس سے دونوں ممالک کی وزارت خارجہ ترقی کی راہیں تلاش کرنے کیلئے ہم آہنگی، مشاورت اور تبادلہ خیال کرنے کا اہل ہوں گے اور اگلے مرحلے میں دونوں ممالک، مختلف بین الاقوامی فورموں میں زیادہ سنجیدگی سے تعاون کریں گے۔

شای وزیر خارجہ نے ایک بار پھر اس عزم کا اعادہ کیا کہ ان کا ملک ویانا جوہری مذاکرات میں ایران کی حمایت کرتا ہے۔

دراین اثنا نائب ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ یہ ملاقات متعدد ملاقاتوں اور اجلاسوں کے فریم ورک میں ہے جن کا مقصد وزارت خارجہ اور شام کے مہاجرین کیساتھ تعاون اور ہم آہنگی کو متحرک کرنا ہے۔

نجفی نے اس بات پر زور دیا کہ ایران، شام کے تمام علاقوں میں سلامتی اور استحکام کی بحالی کے لئے مختلف بین الاقوامی تنظیموں خصوصا دہشت گردی کیخلاف جنگ میں شام کے منصفانہ موقف کی حمایت کرتا رہتا ہے۔

واضح رہے کہ نائب ایرانی وزیر خارجہ نے اس سے پہلے اپنے شامی ہم منصب "بشار الجعفری" سے ملاقات اور گفتگو کی تھی۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@