ایرانی محکمہ خارجہ کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق، "سعید خطیب زادہ" نے اس بات کی یاد دہائی کرائی کہ کیوبا، چھ دہائیوں سے زائد امریکی پابندیوں کا شکار ہے اور اب کورونا وبا کے پھیلاؤ کی وجہ سے کیوبا کے عوام کی معاشی صورتحال ابتر ہوگئی اور ان کو انتہائی تشویشناک صورتحال کا سامنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جبکہ کیوبا کے عوام کے مسائل کا اصل ذمہ دار امریکہ ہی ہے تو وہ مظاہرین کی حمایت کرتے ہوئے بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی سے کیوبا کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
خطیب زادہ نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران، اپنے اصولی موقف کے فریم ورک کے اندر، کیوبا کے عوام کو بہت سارے مسائل کا شکار کرنے والی امریکی پابندیوں کی مذمت کرتے ہوئے اس ملک کے اندرونی معاملات میں ہر کسی طرح کی مداخلت کی مذمت کرتا ہے اور بطور ایک ملک جو خود امریکی ظالمانہ پابندیوں کا شکار ہے، کی حیثیت سے کیوبا کے عوام سے یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ان کیخلاف عائد امریکی پابندیوں کے جلد از جلد خاتمے کا مطالبہ کرتا ہے۔
**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@