لندن، ارنا- جوہری معاہدے کے مشترکہ کمیشن کے چھٹے دور کے اجلاس میں روسی وفد کے سربراہ نے کہا کہ اس معاہدے کے فریقین، مذاکرات کی جلد کامیابی کے خواہاں ہیں۔

ان خیالات کا اظہار ویانا کی بین الاقوامی تنظیموں میں تعینات روس کے مستقل مندوب "میخائل اولیانوف" نے ایک ٹوئٹر پیغام میں کیا اور کہا کہ جوہری معاہدے کے مشترکہ کمیشن کے چھٹے دور کا آج بروز ہفتے کو ویانا میں از سرنو آغاز کیا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ تمام فریقین مذاکرات کی جلد کامیابی کے خواہاں ہیں اور ہم جلدی سے حتمی نتیجہ تک پہنچنے کا پختہ عزم رکھتے ہیں؛ لیکن حتمی دستاویز کا معیار، ہماری ترجیحات میں سرفہرست ہے۔

واضح رہے کہ جوہری معاہدے کے فریقین کے اعلی سفارتکار گزشتہ مہینے سے ویانا میں ساتھ مل کر ٹرمپ کے دور صدرات میں اس معاہدے سے امریکی علیحدگی کے بعد اس کی بحالی کی کوشش کر رہے ہیں۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ ویانا میں جوہری معاہدے کے مشترکہ کمیشن کے پچھلے اجلاسوں میں شریک وفود نے مذاکرات کی ترقی پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے تصفیہ طلب مسائل اور اختلافات کے حل نکالنے کیلئے مذاکرات کا سلسلہ جاری رکھنے پر پختہ عزم کا اظہار کردیا۔

خیال رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے بحثیت ایک ذمہ دار ملک کے کہا ہے کہ اگر ایران کیخلاف پابندیوں کی مکمل منسوخی ہوجائے اور دیگر فریقین بھی اپنے وعدوں پر پورا اتریں تو ہم بھی اپنے جوہری وعدوں پر پوری طرح عمل کریں گے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@