تہران، ارنا - ورلڈ تائیکوانڈو فیڈریشن کے سربراہ نے "سید محمد پولادگر" کو ایشین چیمپین شپ کے تکنیکی مبصر کے طور پر منتخب کیا۔

عالمی تائیکوانڈو فیڈریشن کے سربراہ ' چو' نے اپنے ایک حکم میں ایرانی تائیکوانڈو فیڈریشن کے سربراہ ' سید محمد پولادگر' کو ایشین چیمپین شپ کے تکنیکی مبصر(WT)  کیلیے مقرر کیا۔

ایشین چیمپین شپ تین حصوں میں 14 سے 18 جون تک لبنانی دارالحکومت بیروت کی میزبانی میں منعقد کی جائے گی۔

قابل ذکر ہے کہ گزشتہ سال بھی "سید محمد پولادگر"  کو عالمی تائیکوانڈو فیڈریشن کے تکنیکی نمائندے کے طور پر منتخب کیا گیا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

https://twitter.com/IRNAURDU1