تہران، ارنا- ایرانی محکمہ صحت کی خاتون ترجمان نے کہا ہے کہ ایران میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران، کورونا سے متاثرہ 217افراد کی موت سے اب تک مجموعی طور پر80 ہزار 156افراد کورونا وائرس سے جان کی بازی ہار گئے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار "سیما سادات لاری" نے آج بروز پیر کو ملک میں کورونا وائرس کی تازہ ترین صورتحال کی رپورٹ پیش کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران، مزید 11 ہزار اور 42 افراد کووڈ-19 کا شکار ہوگئے ہیں جن میں سے 1388 افراد ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

لاری نے کہا کہ اب تک مجموعی طور پر 2 ملین 913ہزار 136افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوگئے ہیں۔

ایرانی محکمہ صحت کی خاتون ترجمان نے کہا کہ اب تک کورونا سے متاثرہ 2 ملین 458ہزار 684 افراد صحتیاب ہوگئے ہیں۔

لاری کا کہنا ہے کہ کورونا کا شکار 4 ہزار 160 افراد کی نازک صورتحال ہے اور وہ ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اب تک دنیا بھر میں 170 ملین افراد کورونا کا شکار ہوگئے ہیں جن میں سے 3 ملین اور 540 ہزار افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@