تہران، ارنا – ایرانی صدر مملکت نے اپنے ایک پیغام میں شام میں کامیاب صدراتی انتخابات کا انعقاد اور بشار الاسد کے دوبارہ منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی۔

ڈاکٹر حسن روحانی نے گزشتہ روز شام میں کامیاب صدراتی انتخابات کا انعقاد اور بشار الاسد کے دوبارہ منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے شامی باشندوں کا وسیع استقبال اور بیلٹ باکس میں ان کی شرکت شام کی سرنوشت کے تعین اور خوشحالی کے لئے ایک اہم اقدام تھا۔

انہوںنے کہا کہ مجھے امید ہے کہ شام کی سیاسی زندگی کے نئے مرحلے میں ، ہم دو دوست اور برادر ممالک کے مابین باہمی تعاون کو پہلے سے کہین زیادہ فروغ کو  دیکھیں گے۔

روحانی نے بشار اسد کے لیے صحت اور کامیابی اور شامی قوم کیلیے وقار اور سربلندی کی دعا کی ۔

واضح رہے کہ شامی ایوان کے صدر نے جمعہ کی علی الصبح کو کہا ہے کہ بشار اسد نے مجموعی طور پر 13 ملین 540  ہزار 360 ووٹ کے حصول سے تیسری بار کیلئے صدارت کا عہدہ سنبھالا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

https://twitter.com/IRNAURD