ان خیالات کا اظہار "مجید تخت روانچی" نے بدھ کے روز اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں شام کی تازہ ترین سیاسی تبدیلیوں کا جائزہ لینے سے متعلق منعقدہ ایک اجلاس کے دوران، گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی وزیر خارجہ نے اپنے حالیہ دورہ شام کے موقع پر صدر مملکت اور شامی ہم منصب سے ملاقاتوں میں اس عزم کا اعادہ کیا کہ ان کا ملک شام کی قومی سالمیت کے تحفظ کی حمایت کرتا ہے؛ انہوں نے شامی صدراتی انتخاب کے کامیاب انعقاد کی خواہش بھی کی۔
ایرانی مندوب نے مزید کہا کہ ایران، اب بھی شامی بحران کو سیاسی طریقوں سے حل کرنے سے متعلق اپنے موقف پر قائم ہے اور شامی آئین ساز کمیٹی کے اگلے اجلاس کے انعقاد کی کوشش کرنے کیساتھ ساتھ شام کی خودمختاری اور قومی سالیمت کے تحفظ پر عملی اور موثر اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کرتا ہے۔
تخت رواچی نے شامی سرزمین پر قبضے کے خاتمے سمیت شام میں موجود بلاجواز تمام غیر ملکی فوجیوں کے انخلا، فرقہ واریت سے نمٹنے، شامی خودمختاری اور قومی سالمیت کیخلاف ورزی (بالخصوص ناجائز صہیونی ریاست کیجانب سے) کے اختتام کا مطالبہ کیا اور شامی سرزمین کیخلاف جارحیت کی شدت سی مذمت کی۔
انہوں نے شام کے بعض علاقوں میں دشتگرد گروہوں کی حمایت کے جلد از جلد خاتمہ و نیز دہشتگردوں کو دو گروہ یعنی بُرے اور اچھے میں بانٹنے کی کوششوں کی روک تھام پر زور دیا۔
ایرانی مندوب نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے مطالبہ کبا کہ وہ شامی عوام کی دکھ درد میں کمی کیلئے موثر اقدامات اٹھائے تا کہ جلد از جلد ان لوگوں کے مصائب میں کمی آئے اور تارکین وطن اپنی سرزمین میں واپس آسکیں اور اندروں ملک میں بے گھر ہونے والے بھی جلدی سے اپنے ہی گھر واپس آسکیں۔
انہوں نے شام کیخلاف یکطرفہ پابندیوں کو غیر ذمہ دارنہ اور انسانیت کیخلاف قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم خوارک اور ادویات کو بطور ہتیھار کے استعمال کی شدت سے مذمت کرتے ہیں۔
ایرانی مندوب نے کہا کہ اس طرح کے غیر قانونی اور ناانصافی اقدامات سے صرف لوگوں کی تکلیف میں مزید اضافہ ہوتا ہے، مہاجرین اور بے گھر افراد کی واپسی کو تاخیر کا شکار کرتا ہے، ملک کی تعمیر نو میں رکاوٹ بنتا ہے اور سیاسی حل پر اس کے منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں؛ لہذا ان کو فوری طور پر ختم کرنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران، شام کیخلاف امریکی معاشی دہشتگردی کے معاملے میں شامی حکومت اور عوام کی حمایت کرتا ہے۔
**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@