سید ابراہیم رئیسی نے گزشتہ روز اپنے جاری کردہ ایک پیغام میں اس 12 روزہ جنگ میں فلسطینیوں کی کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا فلسطینی بے دفاع اور نہتے عوام ایک بار پھر ایک اور امتحان میں کامیاب ہو گئیں۔
انہوں نے بتایا کہ مزاحمتی فرنٹ کے میزائلوں نے اسرائیلی صہیونی حکومت کی نازک سلامتی کو پہلے سے کہیں زیادہ بے نقاب کردیا اور فلسطینیوں کے مضبوط ارادے نے صیہونیوں کے دفاعی نظام پر قابو پالیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اب فلسطین کی عظیم قوم نے اس سوچ اور ہمارے پیارے بھائی اور شہید حاج قاسم سلیمانی کی برکت سے فتح حاصل کی ہے اور آزاد فلسطینیوں کے مضبوط ارادے نے اس ظالم حکومت کو مظلوم فلسطینی عوام کے مطالبات کو قبول کرنے پر مجبور کردیا ہے۔
رئیسی نے بتایا کہ دنیا کے مسلمانوں، اسلامی و عرب حکومتوں کے لئے ضروری ہے کہ وہ فلسطینی قوم اور مسلمانوں کے پہلے قبلہ کے بارے میں اپنا انسانی اور اسلامی فریضہ کی تکمیل کریں اور مظلوموں کی حمایت کے لیے کسی بھی کوشش سے دریغ نہ کریں۔
ایرانی عدلیہ کے سربراہ نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران ماضی کی طرح فلسطین کی مکمل حمایت کرنے کو اپنا فرض سمجھتا ہے اور اس میدان خاص طور پر تعمیر نو اور امداد کے لیے اسلامی ممالک کی یکجہتی کے فروغ کا خواہاں ہے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@