ان خیالات کا اظہار "مہدی صفاری نیا" نے آج بروز منگل کو Inotex 2021 کی دسویں نمائش کی افتتاحی تقریب کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا نمائش کے اس دور میں 20 ممالک سے زائد بشمول آسٹریلیا، بلغاریہ، رومانیہ، بولیویا، سائنسی اور تحقیقی نمائندے اور سفرا موجود ہیں، اور ہم ہر ایک کیساتھ اپنے تجربات شیئر کرنے کے لئے تیار ہیں۔
صفاری نیا نے کہا کہ اس سال کی نمائش میں طلباء ، یونیورسٹی کے پروفیسرز اور کاریگروں کے لئے کئی پروگرام کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بین الاقوامی نمائش، ملک کی جدت طرازی کے شعبے کا سب سے اہم واقعہ ہے، جو سائنس اور ٹیکنالوجی کے نائب صدر کے تعاون اور پردیس کے سائنس اور ٹکیکنالوجی پارک کی میزبانی میں منعقد ہوئی۔
صفاری نیا نے کہا کہ یہ ایران کے جدت پسندی ماحولیاتی نظام کی صلاحیتوں سے واقف ہونے کے لئے دوسرے ممالک سے ٹیکنالوجی اور جدت طرازی کے میدان میں سرگرم کارکنوں اور شائقین کی موجودگی کا ایک پلیٹ فارم بن گیا ہے۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ Inotex 2021 بین الاقوامی نمائش 18 سے 22 مئی تک انعقاد کیا جاتا ہے۔
**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@