تہران، ارنا – ایک ایرانی کمپنی نے مشترکہ گیس فیلڈ ' فرزاد بی ' کو توسیع دینے کیلیے  1.8 بلین ڈالر کے معاہدے پر دستخط کیا۔

ایرانی قومی تیل کمپنی  اور  ایران کی قومی پیٹروپارس کمپنی کے درمیان آج بروز پیر خلیج فارس میں واقع مشترکہ فرزاد بی گیس فیلڈ کے فروغ کے لیے  ایرانی وزیر تیل ' بیژن زنگنہ' کی موجودگی میں 1.8 بلین ڈالر کے معاہدے پر دستخط کیا گیا۔

اس معاہدے کی مدت پانچ سال ہے اور اس معاہدے کا مقصد روزانہ ایک ارب مکعب فٹ (28 ملین مکعب میٹر) گیس کی پیداواری ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

https://twitter.com/IRNAURD