ان خیالات کا اظہار "محمد جواد ظریف" نے گزشتہ رات فلسطین کی اسلامی مزاحتمی تنظیم حماس کے سربراہ "اسماعیل ہنیہ" کیساتھ ایک ٹیلی فونک رابطے کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
فلسطینی فریق نے مقبوضہ علاقوں کی تازہ ترین صورتحال اور قابض صہیونی حکومت کے فلسطینیوں پر حملوں اور فلسطینی عوام کی بھر پور مزاحمت کے بارے میں ایک رپورٹ پیش کی۔
اسماعیل ہنیہ نے بھی ہمارے وزیر خارجہ سے فلسطینی عوام کی مزاحمت میں اسلامی جمہوریہ ایران کی حمایت کرنے کا مطالبہ کیا۔
اس گفتگو میں ہمارے وزیر خارجہ نے فلسطین کے مظلوم عوام سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے فلسطین کے روزہ دار لوگوں کے خلاف غاصب اور ظالمانہ صیہونی حکومت کے اقدامات کے ساتھ ساتھ مسجد اقصیٰ پر حملے کے نتیجے میں بے دفاع لوگ کے شہید اور زخمی ہونے کی مذمت کی۔
انہوںنے فلسطینی عوام کے حقوق اور فلسطینی مقاصد کی حمایت پر زور دیا۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@