تہران، ارنا- ایرانی کھیلاڑیوں نے ورچوئل عالمی تائیکوانڈو مقابلوں میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 11 رنگے برنگے تمغوں کو اپنے نام کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق، ورچوئل عالمی تائیکوانڈو مقابلوں کے پہلے مرحلے کا 49 ممالک سے آئے ہوئے 486 کھیلاڑیوں کی شرکت سے انعقاد کیا گیا۔

ان مقابلوں میں ایران سے "رفیعی" اور"لیموچی" نے 2 طلائی، "زندی" نے ایک چاندی اور "باسامی" نے ایک کانسی کے تمغے جیت لیے۔

اس کے علاوہ فری اسٹائل کے شعبے میں ایران سے "حاتمی" اور "موسی نیا" کی ٹیم نے 3 طلائی، "تقی پور"، "برزگری" اور "نظری" کی ٹیم نے 3 چاندی اور "صداقت" نے ایک کانسی کے تمغے حاصل کر لیے۔

ان مقابلوں میں مردوں کی ٹیم کی قیادت "حسینعلی نظری" کررہے ہیں اور خواتین کی ٹیم کی سربراہی "نسترن ملکی" کر رہی ہیں۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@