تہران، ارنا- ایرانی ہدایتکار "کاظم ملائی" کی بنائی گئی فلم The Badger کو امریکہ میں منعقدہ 19 ویں ریورسائیڈ میلے کی بہترین فلم کے ایوارڈ کو جیتنے کیلئے نامزد کیا گیا۔

ریورسائیڈ فلم فیسٹیول، جو 2002ء سے امریکہ کے کیلیفورنیا میں آغاز کیا گیا ہے؛ ہرسالہ سنیما، شارٹ فلم، حرکت پذیری، دستاویزی فلم اور طالب علم کے حصوں میں انعقاد کیا جاتا ہے اور اس میں زیادہ تر معاشرتی چیلنجز پر توجہ دی جاتی ہے۔

19 ویں ریور سائیڈ فلم میلے کا 27 اپریل سے یکم مئی تک امریکی صوبے کیلیفورنیا کے علاقے ریورسائیڈ میں انعقاد کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ The Badger فلم کو آئندہ مہینے میں امریکہ میں منعقدہ 23 ویں میری لینڈ فلم فیسٹیول میں نمائش کیلئے پیش کیا جائے گا۔

اس فلم فیسٹیول کا 19 سے 27 مئی تک امریکی شہر بالٹیمور میں انعقاد کیا جائے گا۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ اس فلم کی کہانی کسی لڑکی کی زندگی پر مبنی ہے جنہیں شادی سے پہلے ہی ایک بہت بڑا چیلنج کا سامنا کرنا پڑے گا۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@