تہران، ارنا- ایرانی محکمہ صحت کی خاتون ترجمان نے کہا ہے کہ ایران میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران، کورونا سے متاثرہ 172 افراد کی موت سے اب تک مجموعی طور پر63 ہزار 332 افراد کورونا وائرس سے جان کی بازی ہار گئے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار "سیما سادات لاری" نے آج بروز پیر کو ملک میں کورونا وائرس کی تازہ ترین صورتحال کی رپورٹ پیش کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران، مزید 13 ہزار 890 افراد کووڈ-19 کا شکار ہوگئے ہیں جن میں سے 2048 افراد ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

لاری نے کہا کہ اب تک مجموعی طور پر ایک ملین 945 ہزار 964 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوگئے ہیں۔

ایرانی محکمہ صحت کی خاتون ترجمان نے کہا کہ اب تک کورونا سے متاثرہ یک ملین 658 ہزار 978 افراد صحتیاب ہوگئے ہیں۔

لاری کا کہنا ہے کہ کورونا کا شکار 4 ہزار 95 افراد کی نازک صورتحال ہے اور وہ ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

https://twitter.com/IRNAURD