تفصیلات کے مطابق امریکہ میں منعقدہ 18ویں آکسفورڈ فلم فیسٹیول کا آج بروز پیر کا اختتام کیا گیا۔
منعقدہ اس میلے میں ایرانی ہدایتکار"نوید نیکخواہ" کی بنائی گئی شارٹ فلم Breaktime کو سب سے بہترین فلم کے طور پر چن لیا گیا۔
واضح رہے کہ فلم Breaktime کو اس سے پہلے کیینڈا میں منعقدہ Living Skies میلے میں نمائش کیلئے پیش کیا گیا اور فلم میں کردار ادا کرنے والی اداکارہ "موژان کردی" کو اس میلے کی بہترین اداکارہ کے طور پر چن لیا گیا۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ Breaktime فلم کو اس سے پہلے آسکر اکیڈمی کے منظور کردہ میلہ؛ ازمیر شارٹ فلم فیسٹیول میں نمائش کیلئے پیش کیا گیا۔
خیال رہے کہ 18ویں آکسفورڈ فلم فیسٹیول کا 24 سے 28 مارچ تک امریکہ میں انعقاد کیا گیا۔
**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@