تہران، ارنا - ایرانی سپریم لیڈر نے ایران کی فوجی، انقلابی اور عام عدالتوں سے سزا پانے والے 1 ہزار845 قیدیوں کی سزاؤں میں کمی اور معافی کی درخواستوں کی منظوری دے دی۔

ایرانی سپریم لیڈر نے منجی عالم بشریت حضرت امام مہدی کے یوم ولادت اور اسلامی جمہوری ایران کے دن کی سالگرہ کی مناسبت سے ایران کی فوجی، انقلابی اور عام عدالتوں سے سزا پانے والے 1 ہزار اور 845 قیدیوں کی سزاؤں میں کمی اور معافی کی درخواستوں کی منظوری دے دی۔

رپورٹ کے مطابق ایرانی عدلیہ کے سربراہ علامہ "ابراہیم رییسی" نے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کو ایک خط میں بعض قیدیوں کی سزاؤں میں معافی اور کمی کی تجویز پیش کی تھی۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

https://twitter.com/IRNAURD