تفصیلات کے مطابق، ایرانی صدراتی آفس کے نائب سربراہ برائے تعلقات عامہ "علیرضا معزی" نے ایک ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ برطانوی وزیر اعظم "بوریس جانسون" ایرانی صدر مملکت ڈاکٹر "حسن روحانی" سے ایک ٹیلی فونک رابطے کے دوران بات چیت کی ہے لیکن ان کے مذاکرات سے متعلق اب تک کوئی معلومات منظر عام پر لائے نہیں گئے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ حالیہ تین ہفتوں کے دوران، یہ یورپی ٹروئیکا کے رہنماؤں کے صدر روحانی سے تیسرے مذاکرات ہیں۔
واضح رہے کہ نئی سفارتی کوششوں کے سلسلے میں صدر روحانی نے اس سے پہلے جرمن چانسلر "آنجلا مرکل" اور فرانسیسی صدر "ایمانوئل میکرون" سے گفتگو کی تھی۔
**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@