ان خیالات کا اظہار "عباس ابرسجی" نے آج بروز بدھ کو ارنا نمائندے کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایشیا، دنیا میں کبڈی کی سب سے بڑی طاقت ہے اور اس براعظم میں زیادہ تر مضبوط ٹیمیں موجود ہیں اور ایشین مقابلوں میں چیمپین شپ جیتنا بہت مشکل ہے، لیکن ایران انڈونیشیا میں ہونے والے ایشین گیمز میں ٹائٹل جیتنے میں کامیاب رہا۔
ابر سجی نے کہا کہ ہم نے 2022 ایشین مقابلوں میں حصہ لینے کی بھر پور تیاریاں کی ہیں اور ان مقابلوں میں پوری طاقت اور تیاری سے حصہ لینے کی کوشش کررہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ چین میں ٹوکیو اولمپکس کے بعد منعقدہ ایشین بیچ گیمز میں پوری طاقت کے ساتھ حصہ لینے کے لئے ہم مردوں اور خواتین دونوں کے لئے قومی کبڈی ٹیم کے کیمپ لگائے ہوئے ہیں۔
**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@