یہ بات "یسپر وار" نے پیر کے روز ایرانی ارضیات اور معدنی ریسرچ کی تنظیم کے سربراہ "علیرضا شہیدی" کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان ارضیات اور ریسرچ کے میدان میں سائنسی اور تحقیقی تعلقات کو مضبوط بنانے پر زور دیا۔
شہیدی نے خصوصی انسانی طاقت کی تربیت پر زور دیا کہ اس مرکز کے بین الاقوامی تعلقات کے شعبے نے برطانیہ ، جرمنی ، فرانس اور اٹلی سمیت یورپی یونیورسٹیوں کے ساتھ وسیع پیمانے پر تعلیمی اور تحقیقی تعلقات قائم رکھا اور گزشتہ سال ہم نے فرانسیسی یونیورسٹی سوربن کے ساتھ سہ رخی نقشے تیار کرنے کے لئے کام کیا تھا۔
انہوں نے ایرانی علوم سائنس کے مختلف شعبوں میں یورپی یونیورسٹیوں کے ذریعہ ورکشاپس کے انعقاد کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ ورکشاپیں یورپی اور ایرانی ماہرین ارضیات کے لئے اجتماع اور اتفاق رائے کا ایک مقام بن چکی ہیں جو اب کرونا وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ سے ویبنار کے طور پر منعقد ہورہی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق، اشاعت شدہ اعدادوشمار بتاتے ہیں کہ 2018 تک اسلامی جمہوریہ ایران اور ڈنمارک کے درمیان معاشی تبادلے کا حجم 398 ملین ڈالر سے زیادہ تھا جبکہ 2015 میں یہ 175 ملین ڈالر کے برابر تھا اور 2016 میں یہ 270 ملین ڈالر کے برابر تھا۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
اجراء کی تاریخ: 15 فروری 2021 - 14:16
تہران، ارنا – ایران میں تعینات ڈنمارک کے نئے سفیر نے کہا ہے کہ ہم اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ ارضیات کے شعبے میں باہمی تعاون کرنے کا خیرمقدم کرتے ہیں۔