تفصیلات کے مطابق، منعقدہ ان مقابلوں میں ایران سے "مہدی مرادی" نے لانگ جمپ کلاس 13 میں 6.57 کے ریکارڈ کیساتھ پہلی پوزیشن کو اپنے نام کرلیا؛ اس زمرے میں قازقستان اور چین کے نمائندوں نے بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن کو حاصل کرلیا۔
اس کے علاوہ ایران کے دیگر معذور کھیلاڑی "مہدی اولاد" نے کلاس 11 میں 6۔39 ریکارڈ سے پہلی پوزیشن کو حاصل کرلیا؛ اس زمرے میں روس اور ازبکستان کے نمائندوں نے بالترتیب پہلی اور دوسری پوزیشن کو اپنے نام کرلیا۔
نیز ایرانی معذور خاتون رنر "ہاجر صفرزادہ" کل بروز اتوار اپنی حریفوں کیساتھ مقابلہ کرنے کیلئے میدان میں اتریں گی۔
واضح رہے کہ ایرانی معذور کھیلاڑیوں نے متحدہ عرب امارات کے ٹریک اینڈ فیلڈ مقابلوں کے تیسرے کے اختتام تک بالترتیب 4 طلائی، ایک چاندی اور 3 کانسی کے تمغوں کو اپنے نام کرلیا۔
**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@