ان خیالات کا اظہار حضرت آیت اللہ خامنہ ای نے آج بروز بدھ کو حضرت زہرا (س) کی یوم ولادت اور ایران میں خواتین اور ماں کے دن کی مناسبت سے مداحوں سے منعقدہ ایک ورچوئل اجلاس کے دوران، گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر انہوں نے مغربی دنیا کا یہ پروپیگنڈہ کہ اسلام اور اسلامی پردہ معاشرے میں خواتین کی نشوونما میں رکاوٹ ہے، پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ محض جھوٹ ہے اور اس کی جھوٹ ہونے کی وجہ بھی اسلامی جمہوریہ ایران میں خواتین کی صورتحال ہے۔
انہوں نے خواتین سے متعلق اسلام اور مغرب کے نظریات کے درمیان بنیادی فرق کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ خواتین سے متعلق اسلام اور اسلامی جمہوریہ کا نقطہ نظر عزت اور احترام پر مبنی ہے جبکہ مغرب میں خواتین کو اسی نقطہ نظر سے نہیں دیکھتے ہیں۔
قائد اسلامی انقلاب نے کہا کہ اسلام میں مرد اور خواتین، الہی اور انسانی اقدار کے لحاظ سے مختلف نہیں ہیں؛ یقینا مشترکہ فرائض کے علاوہ ہر مرد اور عورت کی خصوصی ذمہ داری ہوتی ہے اور اسی وجہ سے اللہ تعالٰی نے ان کی جسمانی ساخت کی تشکیل ان خصوصی فرائض کے مطابق بنائی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں اسلام کے نظریہ پر فخر ہے اور ہم خواتین اور طرز زندگی کے مغربی نظریے کے خلاف ہیں۔
ایرانی سپریم لیڈر نے کہا کہ ایران کی تاریخ میں کسی بھی وقت، موجودہ دور کے مقابلے میں معاشرتی، ثقافتی اور فنکارانہ، سائنسی، سیاسی اور معاشی شعبوں میں اتنی تعلیم یافتہ اور تعمیری کردار ادا کرنے والی خواتین موجود نہیں تھیں اور یہ سب اسلامی جمہوریہ کی برکات کی وجہ سے ہے۔
**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@