ان خیالات کا اظہار ایرانی وزارت دفاع اور مسلح افواج کی حمایت کے خلائی گروپ کے ترجمان "احمد حسینی" نے آج بروز پیر کو گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ خلائی شعبے میں ایرانی سائنسدانوں اور ماہرین کی کوششوں سے آج پہلی بار کیلئے ذوالجناح نامی سیٹلائٹ کیریئر کو طاقتورترین ٹھوس ایندھن انجن کی ٹیکنالوجی کے حصول اور مدار کو چانچنے کے مقصد سے خلاء میں لانچ کیا گیا۔
حسینی نے کہا کہ یہ سیٹلائٹ کیریئر تین مراحل پر مبنی ہے اور تکنیکی لحاظ سے دنیا کی جدیدترین سیٹلائٹ کیریئرز سے مقابلہ کر سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس میں دو ٹھوس پرنودن مراحل اور ایک مائع پروپولسن مرحلہ ہے اور یہ 500 کلومیٹر کے مدار میں 220 کلو گرام تک کے سیٹلائٹ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
حسینی نے کہا کہ اس خلائی تجربے کا ایک سب سے اہم کارنامہ 750 ٹن سے زیادہ طاقت کے ساتھ ملک میں طاقتور ترین ٹھوس ایندھن کے انجن کی ٹیکنالوجی کے حصول اور اس پروڈکٹ میں استعمال ہونے والی دوسری نئی ٹیکنالوجیوں کی توثیق ہے۔
**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@