تہران،ارنا- ایرانی وزارت صحت کی ترجمان نے کہا ہے کہ اب تک مجموعی طور پر ملک میں ایک ملین و379 ہزار اور 286افراد کوویڈ-19 کا شکار ہوچکے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار "سیما سادات لاری" نے پیر کے روز کرونا وائرس کی تازہ ترین صورتحال سے رپورٹ دیتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ بدقسمتی گزشتہ 24 گھنٹوں میں 98 افراد کے انتقال کے ساتھ ایران میں کورونا وائرس سے جان بحق ہونے والوں کی گنتی 57 ہزار و 481 افراد تک پہنچ گئی ہے۔
لاری نے کہا کہ کرونا وائرس کے پھیلاؤ سے اب تک طبی ٹیموں کی کوششوں سے کرونا وائرس سے متاثرہ ایک ملین  اور 171ہزار اور 70 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس سے متاثرہ 4057 افراد کی نازک صورتحال ہے اور وہ ابھی مختلف ہسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔

لاری کا کہنا ہے کہ اب تک مجموعی طور پر ملک کے اندر 8 ملین اور 960 ہزار اور 186 کرونا وائرس ٹسٹ کیے جا چکے ہیں۔
یاد رہے کہ اب تک دنیا بھر میں 100 ملین سے زیادہ افراد کرونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں جس سے 2 ملین اور 100 ہزار افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@